جنوبی ایشیا


  وقت اشاعت: آج 10:08:05

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے بازیاب کروائے گئے غیر ملکی خاندان کو پانچ سال تک پاکستان میں ہی رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: آج 10:05:21

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کی جانب سے دائر کردہ تیسرے ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ ان کے دونوں بیٹوں کو مفرور قرار دے دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ کمشنر ان لینڈ ریونیو جہانگیر احمد کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت میں نواز شریف کے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ان کے نمائندے کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جبکہ ظافر خان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ نواز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے بیان میں کہا کہ مقدمے کا سامنا کروں گا اور آئین پاکستان انہیں شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں عائد فرد جرم کے مطابق سابق وزیراعظم نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے جن کی قانونی حیثیت ثابت کرنے میں وہ ناکام رہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: آج 08:40:37

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کی جانب سے دائر کردہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ان کے دونوں بیٹوں کو مفرور قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: آج 06:52:57

کابل: کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے گزشتہ دنوں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں اپنے سربراہ عمر خالد خراسانی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: آج 06:51:56

لندن: نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا خون ہورہا ہے تاہم ملک جا کر تمام مقدمات کا سامنا کروں گا اور امید ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

اسلام آباد: نواز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے احتساب عدالت میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ٹرائل روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ مريم نوازاورکيپٹن صفدر کي فردجرم عائد نہ کرنے کي درخواست بھی خارج کر دی گئی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ٹرائل روکنے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی آج فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے، نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہےاس لیے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے۔ دوسری جانب مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی جانب سے فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ والیم 10 اورتین گواہان کے بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے تک فرد جرم روکی جائے، قانون کے مطابق ایف آئی آر اور بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ضروری ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسوں پر ایک ہی فرد جرم اور ایک ہی مرتبہ جرح کے لیے نئی درخواست دائر کی گئی جس میں تینوں مقدمات میں ایک ہی ٹرائل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔ خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد درخواست پر دلائل دیں گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے، اس لیے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی۔ ادھر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے احتساب عدالت میں کہا ہے کہ نیب ریفرنسز میں تمام دستاویزات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر دس فراہم نہیں کی جاتیں تب تک فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے۔ یہ کیسا انصاف ہے کہ سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 2 دن پہلے 

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کر کے غیر ملکی جوڑے  کی بازیابی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 2 دن پہلے 

ملتان پولیس نے قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرلیا۔ سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد وہ فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 2 دن پہلے 

اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے جب کہ نیب نے وزیر خزانہ کو جیل بھیجنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 2 دن پہلے 

ملتان: سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...