مباحث (158)

  وقت اشاعت: 12 2017

کسی بھی ملک کا تعلیمی نظام بنیادی طور پرریاست کے نظریات کی بنیاد پر کھڑا ہونا چاہئے ۔ دنیا میں مختلف تعلیمی نظاموں کے تحت تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے او یہ  وقت کے ساتھ ساتھ  سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کہیں ابتدائی تعلیم کھیل کود سے شروع کی جاتی ہے اور کہیں تعلیم کا آغاز فنی طرز پر کیا جاتا ہے۔ علم کی افزائش اور نشو نما کیلئے ضروری ہے کہ علم کو عام کیا جائے اور باآسانی دستیاب کیا جائے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 10 2017

پاکستان منجدھار میں پھنسی ہچکولے کھاتی کسی کشتی کی طرح گزشتہ کئی سالوں سے ایک جگہ کھڑا ہے اور وہ جگہ ہے قانون اور لاقانونیت کے درمیان کی۔ قانون اپنی گرفت نرم کرتا ہے تو لاقانونیت جو بہت زیادہ طاقتور اور چوکنی ہے فوری طور پر حرکت میں آجاتی ہے۔ اس کے برعکس قانون کی گرفت سخت بھی ہوجائے تو لاقانونیت نے ایسے بہت سارے راستے بنا رکھے ہیں کہ وہ انتہائی صفائی سے نکل جاتی ہے ۔ دراصل اس کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں برس ہا برس سے لاقانونیت کا راج ہے اور قانون ہمیشہ سے ہی بہت کمزور رہا ہے (جس کی ایک وجہ بار بار آئین کی معطلی بھی ہے) ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 04 2017

دوہرا میعار استحکام سے دور لے جاتا ہے کیونکہ سچائی یا حقائق آج کل چھپائے نہیں چھپ رہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات ہم پاکستانیوں کی نیندیں اڑا دیتی ہیں جس کی وجہ ہونے والی دہشت گردی نہیں بلکہ اس دہشت گردی کا تانا بانا ہمارے ہی کسی بھائی سے جوڑے جانے کا اندیشہ یا خوف ہوتا ہے۔ 9 ستمبر 2001 سے لے کر آج تک ہم پاکستانی سکون کا سانس نہیں لے سکے۔ اس کے برعکس امریکی شہری کچھ دنوں کا سوگ مناکر اپنی خر مستیوں میں مصروف ہوگئے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 30 ستمبر 2017

میسور کے نام سے تقریباً قارئین واقف ہی ہوں گے یہ ہندوستان کی ایک ریاست کا نام تھا جواب  ایک جدید شہر مین بدل چکا ہے ۔ دنیا اس شہر کے نام سے بہت اچھی طرح واقف ہے جس کی ایک اہم ترین وجہ وہاں کہ سلطان حیدر علی کے صاحبزادے فتح علی ہیں۔  دنیا انہیں  ٹیپو سلطان کے نام سے جانتی ہے۔ ٹیپو سلطان کو ہم ایک سپاہ سالار یا ایک سپاہی کی حیثیت سے یاد کرتے ہیں جبکہ وہ ایک اسکالر اور شاعر بھی تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 26 ستمبر 2017

فرنٹ فٹ انگریزی زبان کے دو لفظوں کا مرکب ہے جن کا اردو میں ترجمہ اگلا قدم بنتا ہے ۔ جو لوگ کرکٹ کے شوقین ہیں اور ساتھ ہی کرکٹ کی سوجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں انہیں تو سمجھ آگیا ہوگا۔ کرکٹ پچھلے قدم سے شروع ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بلے باز کا اعتماد بڑھتا جاتا ہے تو وہ اگلے قدم پر کھیلنا پسند کرتا ہے ۔ کرکٹ میں یہ قدم اصطلاحی طور پر استعمال ہوتے ہیں یعنی اگلے قدم کا مطلب جارحانہ اورپچھلے قدم کا مطلب دفاعی حکمت عملی کے ہوتے ہیں ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 21 ستمبر 2017

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس امریکہ کے شہر نیویارک میں جاری ہے ۔ اس اجلاس میں لگ بھگ 200 ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روزامریکہ کے صدر نے اس اجلاس سے خطاب کیا اور حسب معمول دہشت زدہ کرنے والی تقریر سے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت پر رعب ڈالنے کی بھرپور کوشش کی۔ اس تقریر میں خصوصی طور پر شمالی کوریا کو انتہائی سخت الفاظ میں تنبیہ کی اور تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ فوجی کاروائی کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ دوسری طرف ایران کو مشرق وسطی میں کی جانے والی کاروائیوں سے باز رہنے کو بھی کہا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 14 ستمبر 2017

دنیا کی آبادی سات ارب سے تجاوز کر رہی ہے، ہر طرف لوگ ہی لوگ دکھائی دیتے ہیں اور سب کے سب بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔  یہ بھاگ دوڑ دنیا کی آسائشیں جمع کرنے کے شوق میں شروع ہوتی ہے اور زندگی کے مفلوج ہونے تک جاری رہتی ہے۔ مگر یہ دوڑ رکتی نہیں ہے بلکہ اگلی نسل کو منتقل ہوجاتی ہے۔ کیونکہ اب نسلوں کی تعلیم و تربیت و پرورش اسی ڈھب پر کی جارہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ دنیا کمانی ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 07 ستمبر 2017

ہم آپس کی گفتگو میں وقت کی بے رحمی کا تذکرہ ضرور کرتے ہیں اور  وقت کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔  وقت کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اللہ کی دی ہوئی عقل کو استعمال  کرنا یا پھر غلط استعمال کرنا ہمارے برے وقت  کا سبب بنتا ہے۔ اگر کراچی کے حالات خراب ہیں، اگر بارشوں سے سڑکیں خراب ہو رہی ہیں یا پھر اس طرح کے مسائل سراٹھائے کھڑے ہیں تو ان سب کے پیچھے کوئی ہا کوئی وجہ موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 03 ستمبر 2017

عازمین حج اپنی زندگی کے ایک اہم ترین عبادت کی ادائیگی سے فارغ ہوچکے ہیں۔ اللہ ہمیں اپنے گھر کی مھمان نوازی نصیب فرمائے اور جو لوگ اس سعادت کو حاصل کر چکے ہیں ان کی عبادات اور دعاؤں کو قبول و مقبول فرمائے۔ اللہ رب العزت نے حج ان لوگوں پر فرض قرار دیا ہے جو صاحبِ حیثیت ہوتے ہیں۔ حج کے دیگر فرائض میں سے ایک قربانی بھی ہے ۔ قربانی صرف حاجی ہی نہیں کرتے بلکہ دنیا جہان میں رہنے والے مسلمان اس فریضے کی ادائیگی بہت جوش و خروش سے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 30 اگست 2017

ایسے  شواہد مشاہدے میں آئے ہیں کہ پاکستان کا وجود میں آنا کسی معجزے سے کم نہیں تھا ۔ تحریکِ پاکستان کا قیام پاکستان پر ہی دم لینا، اس معجزے کی ایک دلیل ہے۔ دنیا جہان میں کسی خاص مقصد کہ حصول کیلئے چلنے والی تحریکوں میں تحریک پاکستان منفرد اور یکتا  ہے۔ تحریک پاکستان سے قبل مسلمان اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف تھے۔ انہیں مذہبی آزادی ، گائے کو ذبح کرنے کی آزادی ، اخلاقی اور معاشرتی آزادیوں کی ضرورت تھی۔ انہیں یہ ساری آزادیاں انفرادی طور پر درکار تھیں۔

مزید پڑھیں

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...