فوری تبصرہ


  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

پاکستان میں یہ تاثر سامنے آرہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران کرم ایجنسی میں پاکستانی فوج کی طرف سے ایک امریکی کینیڈین جوڑے اور اس کے بچوں کی رہائی کی مستعد اور مؤثر کارروائی کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی ہے اور اب دونوں ملک پھر سے خوشگوار تعلقات کی طرف گامزن ہیں۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور امریکی نائب صدرمائک پینس کی طرف سے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کی جانے والی ٹیلی فون کالز کو بھی خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ تاہم اسی دوران اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے نیویارک میں امریکن انڈین فرینڈ شپ کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت پاکستان پر نظر رکھے تاکہ وہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے عمل میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے امریکہ کو بھارت کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت افغانستان میں حالات کو بہتر بنانے کے لئے امریکہ کی قابل قدر امداد کررہا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

کوئٹہ اور بنوں میں ہونے والے حملوں میں گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ان میں سے دس افراد کا تعلق سیکورٹی فورسز سے تھا جبکہ ایک شہری بھی ان حملوں میں نشانہ بنا ہے۔ بدھ کی صبح پہلا حملہ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں ہؤا جس کے بارے میں ابھی یہ طے نہیں ہو سکا کہ خود کش حملہ تھا یا یہ ایک ٹرک میں نصب بم تھا۔ ایک پولیس دستے کو لے جانے والا ایک ٹرک جب اس جگہ سے گزرا تو سڑک کے کنارے رکا ہؤا ٹرک بم دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ حادثہ میں پولیس کے سات اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے۔ کوئٹہ میں ہی ایک پولیس افسر پر فائر کرکے اسے ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ اس دوران بنوں سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق جلال پوسٹ کے نزدیک ایک بم دھماکے میں ایف سی کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جبکہ باقی حملوں کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 2 دن پہلے 

نیویارک سے خبر آئی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کو دو سال کے لئے عالمی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اس کامیابی پر خوشی کااظہار کیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے دو تہائی ارکان نے پاکستان کو ووٹ دے کر اس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ نے آج اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ حکومت نے پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز کے سابق ڈائیریکٹر کج ماز مسعود اور ان کی اہلیہ کو ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود ملک بدر کردیا ہے۔ ترک جوڑا اقوام متحدہ ہی کی طرف سے فراہم کردہ پناہ گزین ویزا پر اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ پاکستان میں مقیم تھا۔ تاہم بعض نامعلوم افراد نے گزشتہ ماہ کے دوران واپڈا ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے ذبردستی انہیں ’اغوا‘ کرلیا۔ لاپتہ ترک خاندان کے بارے میں حکام کی طرف سے لاعلمی ظاہر کرنے پر ان کے دوستوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے حکومت کو اس ترک خاندان کو ملک بدر کرنے سے منع کیا تھا ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 3 دن پہلے 

کرم ایجنسی میں خرلاچی کے مقام پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کرکے فرنٹیئر کورپس کے چار افسروں کو شہید کردیا ہے۔ یہ حملہ چند روز پہلے اسی علاقے سے کینیڈین مرد اور اس کی امریکن بیوی کے علاوہ ان کے تین کم سن بچوں کی بازیابی کے بعد کیا گیاہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں فوجی جوشوا بوئل اور کیٹلین کولمن کو بازیاب کروانے والی فوجی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس لئے آج ہونے والا حملہ نہ تو اتفاقی حادثہ تھا اور نہ ہی اسے دہشت گردی کی معمولی واردات کہا جا سکتا ہے۔ دہشت گرد گروہ نے ٹارگٹ کرکے پاک فوج کے ان اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے جو غیر ملکی شہریوں کو رہا کروانے والوں میں شامل تھے۔ اس حملہ سے چند باتیں واضح ہو تی ہیں۔ ایک تو یہ کہ دہشت گرد باقاعدہ منظم اور باخبر گروہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انہیں فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات حاصل تھیں اور وہ متعلقہ اہلکارں کو ہلاک کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 5 دن پہلے 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیصلے کرنے کا اختیار عوام کے پاس رہنا چاہئے۔ ملک جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پارٹی کے دور حکومت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو غیر معمولی اور تاریخی کامیابی بھی قرار دیا۔ وزیر اعظم نے یہ باتیں کراچی میں پورٹ قاسم میں ایک نئے ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر کی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کی گفتگو سے پہلے کراچی میں ہی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی معیشت پر اظہار خیال کیا تھا۔ آرمی چیف نے ملکی معیشت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار تو کیا تھا لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ ملک پر قرضوں کا غیر معمولی بوجھ ہے اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ ضروری ہے تاکہ ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوسکے اور آمدنی میں اضافہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور قومی معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ فوج نے ملک میں سیکورٹی کے حوالے سے اپنا کردار بخوبی ادا کیاہے ، اب باقی طبقوں کو معیشت کے احیا کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

پاکستانی فوج نے فخر سے یہ اعلان کیاہے کہ اس کے دستوں نے آج رات کرم ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کینیڈین امریکی جوڑے اور ان کے تین کم سن بچوں کو رہا کروالیا ہے۔ میاں بیوی کو 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا۔ امریکی حکام نے پاکستانی فوج کی اس کارروائی کے نتیجہ میں امریکی اور کینیڈین شہریوں کی رہائی پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔ لیکن وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی یہ کارروائی خوش آئیند ہے اور ’ڈو مور‘ کے امریکی مطالبہ کے عین مطابق ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں خوشگوار تبدیلی رونما ہو گی۔ امریکی صدر کا یہ اعلان شکر گزاری کی بجائے پاک فوج اور حکومت پاکستان کا منہ چڑانے کے مترادف ہے جس کا کہنا ہے کہ پاکستان اب امریکہ کے ’ڈو مور‘ کے مطالبوں کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اب امریکہ اور دنیا کو مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 11 2017

سینیٹ نے آج سینیٹر اعتزاز احسن کی پیش کردہ قرار داد منظور کرکے یہ واضح کیا ہے کہ ملک میں سیاسی تقسیم دراصل قوم و ملک کے مفاد کی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ ذاتی دشمنی نبھانے کی ایک صورت ہے اور فریقین ہر قیمت پر مخالف کو نیچا دکھا کر سیاسی برتری حاصل کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ سینیٹ ہفتہ عشرہ پہلے انتخابی اصلاحات کا بل منظورکر چکی تھی۔ یہ بل بعد میں قومی اسمبلی سے منظور ہو کر اب قانون کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ اسی قانون کے تحت گزشتہ ہفتہ کے دوران مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر نواز شریف کو اپنا صدر منتخب کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی قرارداد کا مقصد نااہلی کے بعد سیاست میں نواز شریف کی عملی واپسی پر احتجاج سامنے لانا ہے لیکن اس مقصد کے لئے سینیٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے ملک کے اعلیٰ ترین ایوان کی حرمت کو پامال کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ ملک کے معتبر حلقے موجودہ صورت حال کو جمہوریت کے لئے خطرناک سمجھ رہے ہیں لیکن سیاستدان اپنا رویہ تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 11 2017

پاکستان کے دفتر تعلقات عامہ نے وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے محو گفتگو ہیں۔ تصویر کے ساتھ جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی اور ملک میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاقات سے پہلے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے ملٹری آپریزشنز ڈایریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سول ملٹری قیادت کے درمیا ن دوری اور تصادم کی خبریں لانے والے حلقوں کے لئے یہ تصویر اور اعلامیہ کوئی اچھی خبر نہیں ہے اور نہ ہی اس میں قیاس آرائیوں کے لئے کوئی مصالحہ فراہم کیا گیا ہے لیکن اس کے برعکس ملک میں فوج کے ساتھ حکمران جماعت کے تصادم کی خبروں سے ہراساں عام لوگ اس خبر سے ضرور اطمینان اور خوشی محسوس کریں گے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 10 2017

پاکستان اور چین نے امریکہ کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاہدہ کے تحت تعمیر ہونے والی شاہراہ متنازعہ علاقہ سے گزرتی ہے۔ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز ماتھس نے کل سینیٹ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے اس بھارتی مؤقف کی تائد کی تھی کہ سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی راہداری ایسے متنازعہ علاقہ سے گزرتی ہے جس پر بھارت بھی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ پاکستان گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ نہیں مانتا اور اس کا کہنا ہے کہ بھارت نے ناجائز طور سے کشمیر کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہؤا ہے اور وہاں فوج کے ذریعے کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر بھارتی حاکمیت مسلط کرنے کی ناروا کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سی پیک کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ سی پیک پر اعتراض کرنے کی بجائے امریکہ ، بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارد ادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر مجبور کرے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بات ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 08 2017

ناروے کی نوبل امن کمیٹی نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایکان ICANکو 2017 کا امن انعام دینے کا اعلان کرکے دراصل دنیا میں جوہری تصادم کے بڑھتے ہوئے اندیشوں کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی ہے۔ آج صبح 11 بجے اوسلو میں نوبل امن کمیٹی کی سربراہ بیرت رائیس آندرسن نے سال رواں کا انعام جیتنے والی تنظیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کو جوہری تنازعہ کا جس قدر خطرہ لاحق ہے، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ اس لئے جوہری ہتھیاروں کے خلاف کام دراصل دنیا میں امن کے فروغ کے لئے کام کا اہم ترین حصہ ہے۔ اس انعام کے اعلان سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے خلاف متحرک افراد اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی ہوگی لیکن اس کے ساتھ ہی امریکہ سمیت تمام جوہری طاقتوں کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عالمی رائے عامہ جوہری ہتھیاروں کی تباہ کاریوں اور خطرات سے باخبر ہے۔ ان ہتھیاروں کو ختم کرنا ہی بنی نوع انسان کی حفاظت اور امن کے لئے اہم ہے۔

مزید پڑھیں

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...