الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف سے  درخواست پر جواب طلب کرلئے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی  کورٹ  نے گزاشتہ روز عمران خان کی جانب سے الیکشن  کمیشن  میں جواب نہ کرانے کے بعد  فیصلے کا اختیار الیکشن  کمیشن کو دے دیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...