قندیل قتل کیس: مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

ملتان کی مقامی عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت کی جانب سے بار بار بلائے جانے پر بھی مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر آج عدالت نے مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے، پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی روپوش ہوگئے تھے اور ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد بھی کی گئی تھی جس میں ملزم کا بھائی وسم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں جب کہ عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...