گوگل 19 برس کا ہو گیا

  وقت اشاعت: 27 ستمبر 2017

نیویارک: دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل آج 19 برس کا ہوگیا اور اس موقعے پر گوگل نے دلچسپ ڈوڈل بھی متعارف کروایا ہے۔

ویب سرچنگ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ گوگل آج پورے 19 برس کا ہوگیا ہے۔ اپنی 19 ویں سالگرہ کے موقعے پر گوگل نےمختلف گیمز متعارف کرائے ہیں جو بہت دلچسپ اور رنگوں سے بھرپور ہیں۔

1997 میں گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگئی برن کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے ایک ایسا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس میں دنیا بھر کی معلومات موجود ہوں، اور پھر وجود ہوا گوگل کا! گوگل آج دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے اور دنیا کے تقریباً تمام لوگ معلومات حاصل کرنے کےلیے گوگل ہی کا استعمال کرتے ہیں۔ آج 160 ممالک میں گوگل کے 4.5 ارب صارفین موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل ہر مشہور شخصیت کی سالگرہ اور برسی کے موقعے پر یا دنیا میں ہونے والے تمام بڑے واقعات کے حوالے سے ڈوڈل متعارف کرواتا ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ میڈم نور جہاں کی سالگرہ پر بھی ڈوڈل متعارف کروایا تھا جسے پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...