نگر نگر


  وقت اشاعت: 4 دن پہلے 

اسلام نے فرد کی اصلاح ہی کی فکر نہیں کی بلکہ معاشرے کی تعمیر اور ریاست کی اسلامی خطوط پر تشکیل کی بات بھی کہی ہے۔ اس لحاظ سے امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں اِن تین نکات پر انفرادی واجتماعی ہر دو سطح پر جاری رکھیں۔ اِس سے قطع نظر کہ وہ کسی جماعت سے وابستہ ہیں یا نہیں۔ سب سے پہلے فرد خود اپنی ذات کے لیے فکرمندہو۔ اُس کے اندر یہ احساس جاگزیں ہونا چاہیے کہ وہ اسلامی تعلیمات و ہدایات کی روشنی میں اپنے شب و روز کے معاملات کو پروان چڑھائے گا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 09 2017

اسلام نے انسان کو خدا کا خلیفہ اور روئے زمین پر اس کا نائب قرار دیا ہے ۔ قرآن حکیم میں انسان کو خدا کا خلیفہ بنائے جانے کے واقعہ کو روئے زمین پر وہ پہلا عظیم واقعہ قراردیا ہے جس کے ہونے سے یہ دنیا وجود میں آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے: پھر ذرا اس وقت کا تصور کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا تھاکہ"میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں" انہوں نے عرض کیا " کیا آپ زمین میں کسی ایسے کو مقرر کرنے والے ہیں، جو اس کے انتظام کو بگاڑ دے گا اور خونریزیاں کرے گا۔ آپ کی حمد و ثناء کے ساتھ تسبیح اور آپ کے لیے تقدیس تو ہم کر ہی رہے ہیں" ۔ فرمایا" میں جانتا ہوں جو کچھ تم نہیں جانتے"۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 03 2017

کسی بھی تہذیب کوجب ہم نقد صحیح کے معیار پر جانچنا چاہیں تو ہمارے لیے اُس کے نصب العین کی جستجو ناگزیر ہے۔ اس موقع پر یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ تہذیب کے نصب العین سے ہماری مراد کیا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ جب ہم 'تہذیب' کا لفظ بولتے ہیں تو اس سے ہماری مراد افراد کی شخصی تہذیب نہیں ہوتی بلکہ ان کی اجتماعی تہذیب ہوتی ہے۔ اس لیے ہر فرد کا شخصی نصب العین ، تہذہب کا نصب العین نہیں ہوسکتا۔ اس کے برعکس یہ لازم ہے کہ ایک تہذیب کا جو نصب العین ہو وہ اس تہذیب کے متبعین میں سے ہر فرد کا نصب العین بن جائے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 25 ستمبر 2017

ہرزمانے میں  کامیاب حکومت و اقتدار وہی کہلاتا ہے جس میں عدل و انصاف کی بنیادیں مضبوط ہوں۔ شہریوں کو ریاست کی جانب سے فراہم کردہ حقوق کی پاسداری کی جائے۔ عدل و انصاف کے پیمانے امیر و غریب اور توانا و کمزورسب کے لیے یکساں ہوں۔ برسراقتدار طبقہ اپنے مخصوص عقائد و نظریات کو جبر و تشدد اور ظلم و زیادتیوں کی بنا پر لوگوں پر مسلط نہ کرے۔ شہریوں کو آزادی اظہار کے مواقع میسر ہوں۔ اور جو شخص وگروہ جس عقیدے و نظریہ کو اپنی ذاتی و اجتماعی زندگی میں اختیار کرنا چاہے اسے اس کے مکمل مواقع فراہم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 28 اگست 2017

گزشتہ دنوں یہ فیصلہ آپ کی نظروں سے گزرا ہوگا کہ اگر ایک عورت اپنے شوہر کو بوڑھے ماں باپ سے الگ رہنے پر مجبور کرتی ہے تو سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہندو لاء کی روشنی میں اسے طلاق دی جا سکتی ہے۔ جسٹس انل آردوے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی بینچ نے کہا تھا کہ ایک عورت شادی کے بعد شوہر کے خاندان کی رکن بن جاتی ہے لہذا وہ اس بنیاد پر خاندان سے اپنے شوہر کو الگ نہیں کر سکتی کہ وہ شوہر کی آمدنی کا پورا حصہ نہیں پا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 23 اگست 2017

گزشتہ دنوں یہ خبر میڈیا کی سرخیوں میں رہی کہ راجیہ سبھا میں الوداعی تقریر کے دوران نائب صدر حامد انصاری نے بالواسطہ طور پر مرکز کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اقلیتوں کا تحفظ ضروری ہے۔ اور اس سے ایک دن قبل بھی راجیہ سبھا ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اس مسئلہ کو اٹھایا تھا۔ان کے بیان سے ملک میں طوفان برپا ہوگیا۔ بی جے پی حلقوں نے اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے سیاست زدہ کہا اور دعویٰ کیا کہ مسٹر انصاری کسی پارٹی میں جانے کے لیے پرتول رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 31 جولائی 2017

کانگریس اور اس کی ہمنوا جماعتیں عموماً آرایس ایس اور اس سے وابستہ جماعتوں اور تنظیموں پر الزام تراشی کرتی ہیں۔ اسی طرح بی جے پی اور اس کی ہمنوا جماعتیں کانگریس کے گزشتہ پچاس سالہ دور اقتدار، اس کی کمیوں، خرابیوں، بے اعتدالیوں اور نفرت پر مبنی سیاست کے دوران منظر عام پر آنے والے مسائل کا آئینہ دکھاتی ہیں۔ ہندوستان میں آزادی سے قبل فسادات کا سلسلہ جاری ہوا جس نے ملک کے ہندومسلم اتحاد کو پارہ پارہ کردیا۔ نیز ان فسادات کے ذریعہ جہاں دو قوموں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں وہیں جان و مال اور عزت و آبرو بھی پامال ہوئیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 24 جولائی 2017

موجودہ حالات جن سے فی الوقت مسلمانان ہند دوچار ہیں، تشویشناک اوردشوار گزار ہیں بلکہ صبر آزما بھی ہیں۔ اس کے باوجود  ہندوستان کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ آزاد ہندوستان میں مسلمان مختلف ادوار میں چیلنجز کا سامنا کرتے آئے ہیں۔ حکومت اور اقتدار میں  کوئی بھی رہا ہو ، دشواریوں سے دوچار خصوصاً مسلمان اور عموماً کمزور و پسماندہ طبقات ہی ہوئے ہیں۔ اس لیے اگر آج کوئی یہ کہتا ہے کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کے تعلق سے حد درجہ سخت ثابت ہورہی ہے، تو ایسے اشخاص کو وہ دن بھی یاد کرلینے چاہیے جب اسی ملک کے چپے چپے پر فسادات ہوئے اور اس میں  نقصان مسلمانوں اور عام انسانوں کے حصہ میں آیا ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 17 جولائی 2017

انسان کا یہ فطری رویہ ہے کہ جب وہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے تو مختلف قسم کی سعی و جہد میں ناکامی کے بعدتھک ہار کر خدا کے طرف پلٹتا ہے۔اس سے مدد و نصرت کا خواہاں ہوتا ہے ۔لیکن عموماً وہ یہ بھول جاتا ہے کہ خدا کی مدد اور نصرت اسی وقت حاصل ہو سکتی ہے جبکہ کہ پریشانی میں مبتلا انسان خدا کے جانب سے فراہم کردہ احکامات پر عمل درآمد کرے۔ برخلاف اس کے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ پریشانی سے نجات کے لیے اپنی پسند کے لحاظ سے طریقہ کار طے کرے ،خدا سے کھلے یا چھپے بغاوت کا رویہ اختیار کرے ، اس کی ہدایات کو نظر انداز کرے،اور وہ کامیاب ہو جائے۔انسانی تاریخ میں ایسا نہ کسی دور میں ہوا ہے اور نہ آئند ہ ہوگا۔  

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 10 جولائی 2017

انسان جن حالات سے دوچار ہوتا ہے اور جن سرگرمیوں میں اپنے شب و روز گزارتا ہے، گمان ہوتا ہے کہ پس یہی وہ اہم ترین سرگرمیاں ہیں جنہیں انجام دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ برخلاف اس کے اہمیت کے اعتبار سے مسائل دوسرے تیسرے اور چوتھے زمرے میں آتے ہیں۔ لہذا مسائل اور ان کے حل کے لیے شب و روز کے اوقات کو بھی اسی لحاظ سے ترتیب دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...