شہر شہر


  وقت اشاعت: 2 دن پہلے 

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ ہم نے یہاں ہر پل محاصرے کی کیفیت میں گزارا۔ کبھی سوِل و ملٹری بیورو کریسی نے ہمیں محاصرے میں لیا، تو کبھی خود سیاستدان بھی محاصرہ کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے۔ کہیں جاگیر دار اور صنعت کار عوام کا محاصرہ کرتے دکھائی دیئے تو کبھی ایسا مرحلہ آیا کہ انصاف کے نام پر عدلیہ نے ہمارا محاصرہ کر لیا۔ آج کل ہم پھر محاصرے میں ہیں اور دہشت گردوں کو عسکریت پسندوں اور شدت پسندوں کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 7 دن پہلے 

آج 18 برس بعد بھی معاملات کم وبیش اسی نہج پر آ چکے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کشیدگی گزشتہ کئی روز سے ابھر کرسامنے آ چکی ہے۔ تنازع کی بنیادی وجوہات کم وبیش وہی دکھائی دے رہی ہیں جو 1999 میں تھیں۔ اُس وقت کارگل کا تنازعہ رفتہ رفتہ منتخب حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا تھا۔ اب بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات ہی اختلاف کی بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 07 2017

آئے روز دنیا کے کسی نہ کسی حصے سے انقلاب کی خبریں آتی رہتی ہیں جو کہ صحیح معنوں میں انقلاب نہیں ہوتا  بلکہ یہ محض فوجی بغاوت یا سیاسی نظام کی تبدیلی ہوتی ہے۔ اس طرح کی تبدیلی کو انقلاب کا نام دینا غلط ہے ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ہمارے ملک میں بھی انقلاب کا چرچا ہے اور عوام کو یہ” خوشخبری“ دی جا رہی ہے کہ انقلاب کا عمل اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ سارا نظام تبدیل نہیں ہو جاتا ۔ یعنی دوسرے لفظوں میں وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اس جمہوری حکومت کے خاتمے تک اس طرح کی محاذ آرائی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 27 ستمبر 2017

گیارہ سال کی عمر میں پہلا شعر کہنے والے میر انیس کے والد کو جب پتہ چلا کہ ان کا بیٹا شاعری کرنے لگا ہے تو وہ بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے اپنے بیٹے سے جب پہلا کلام سنا تو ہدایت کی اپنی غزل کو سلام میں تبدیل کرو کیونکہ منقبت و سلام تمہارے لیے دنیا و آخرت میں توشہ ثابت ہوگا۔ میر انیس کے والد میر خلیق کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ جب انہیں اپنے بیٹے کے شعر کہنے کی خبر ملی تو انہوں نے اپنے دوستوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 ستمبر 2017

این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن سے ایک روز قبل جب ایک محفل میں ہم سے سوال کیا گیا کہ کل کیا نتیجہ آئے گا تو ہم نے کسی تردد کے بغیر کہہ دیا کہ مسلم لیگ (ن) جیت جائے گی ۔ سب نے حیرت سے ہمیں دیکھا ۔ سب کی نظروں میں بہت سے سوال تھے ۔ ایک دوست کا کہنا تھا کہ جن قوتوں نے نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا اور جنہوں نے الیکشن سے ایک روز پہلے ان کی نظر ثانی کی درخواست بھی عجلت میں مسترد کرا دی تھی ، کیا وہ کل کے الیکشن میں (ن) لیگ کو کامیاب ہونے دیں گے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 ستمبر 2017

اسلامی سال  1434 کا پہلا مہینہ محرم الحرام شروع ہے ۔ عربی قواعد کے مطابق یہ اسم مفعول ہے ۔ جو کہ تحریم سے بنا ہے تحریم باب تفعیل ہے ۔ تحریم کے بہت سے معنی ہیں ۔ ایک معنی تعظیم کرنے کا بھی ہے ۔ اس لحاظ سے محرم کا معنی ہے عظمت والا احترام والا مہینہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے قبل بھی دوسری شریعتوں میں چار مہینے بہت فضیلت والے گنے جا تے تھے جن کا قراٰن کریم میں یوں تذکرہ ہے یسْءَلُوْنَکَ عنَِ الشَّھْرِ الْحَرَامْ ۔ ان مہینوں کا اہل عرب بھی بہت احترام کرتے تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 20 اگست 2017

اپنی لائبریری میں ایک کتاب کی تلاش میں گیا تو کتابوں کے ہجوم میں ثریا شہاب کے ناول ’’سفر جاری ہے‘‘ پہ نظر پڑ گئی۔ مَیں نے اس کتاب کو کئی سال بعد دیکھا تو محترمہ ثریا شہاب سے بے شمار ملاقاتوں کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ 1990 کے عشرے میں ثریا شہاب ملتان بڑی باقاعدگی سے تشریف لایا کرتی تھیں۔ ملتان میں اُن کے میزبان میرے عزیز دوست عمر علی خان بلوچ مرحوم و مغفور ہوا کرتے تھے۔ ثریا شہاب ان کی تنظیم ’’پاکستان یوتھ لیگ‘‘ کے ساتھ وابستہ تھیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 اگست 2017

صحافی کی زندگی بھی عجیب ہوتی ہے۔ اسے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ جس ماحول میں یا جس ذ ہنی کیفیت میں دفتر جارہا ہے واپسی پربھی کیا وہ اسی ذہنی کیفیت میں ہوگا ۔ بسا اوقات تو دفتر جانے اور گھرواپس آنے کے درمیانی وقفے میں دنیا ہی تبدیل ہوچکی ہوتی ہے۔ کبھی یوں ہوتا ہے کہ وہ بہت اداس تھکا ہارا بوجھل قدموں کے ساتھ دفتر میں داخل ہوتا ہے۔ معمول کے مطابق اپنا کام شروع کرتا ہے پھراسی دوران کوئی ایسی خبر اس تک پہنچتی ہے کہ وہ اپنی تھکاوٹ ، اپنا بوجھل پن سب کچھ بھول کر اس خبر میں گم ہوجاتا ہے اور خبرمیں ایسا گم ہوتاہے کہ پھراسے اپنے گردوپیش کی بھی خبرنہیں رہتی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 13 اگست 2017

پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پرجی چاہا کہ ایک کالم حکمرانوں کی زبان میں تحریر کیاجائے اوراس میں وہ تمام وعدے اوردعوے یک جا کردیئے جائیں جو قیام پاکستان کے بعد سے تسلسل کے ساتھ کئے جارہے ہیں۔ آج سے 20 برس قبل پاکستان کی گولڈن جوبلی بہت دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی تھی۔ اس موقع پر ہم نے شاکر حسین شاکر کے ہمراہ پاکستان کی تاریخ پر ایک کتاب ترتیب دی اوراس میں14اگست 1947  سے 14اگست 1997 تک کے تمام واقعات تاریخ وار جمع کردیئے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 09 اگست 2017

یقین جانئے کہ ہم بہت بے یقینی کی صورت حال سے گزررہے ہیں۔ اگر ہماری اس بات پر یقین نہ آئے تو کسی بھی روز رات کو ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز سنئے۔ بے یقینی کے عالم میں خواب خرگوش یا بے خوابی کے مزے لیجئے اور جب آپ صبح اٹھیں گے تو صورت حال یکسر مختلف پائیں گے۔ یقین اور بے یقینی کا یہ عالم یوں تو ہمیشہ سے ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ کیفیت کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...